لندن کی آزادی کی تحریک

برطانیہ نے تو یورپ سے علیحدگی اختیار کر لی لیکن اب بھی اس کے مخالفین نے ہار نہیں مانی۔ یورو کے حامیوں نے اب ایک آن لائن پیٹشن شروع کر دی ہے جس کے تحت لندن والوں سے درخواست کی جا رہی ہے کہ وہ اس کا حصہ بنیں تاکہ لندن اپنے طور پر یورو کا حصہ بن جائے۔

اس تحریک پر گیارے گھنٹے میں ۵۵ ہزار افراد دستخط کر چکے ہیں۔ لندن میں یورپ کے ساتھ اتحاد قائم رکھنے کی تحریک سب سے مضبوط تھی۔ یہاں ساٹھ فیصد سے زائد لوگوں نے یورو کی حمایت میں بھی ووٹ دیا لیکن پھر بھی کامیابی نہیں حاصل ہو سکی۔ اس کی وجہ سے لندن میں شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے۔ تحریک میں لوگوں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ برطانیہ چھوڑ کر لندن کو آزاد کرائیں اور یورو میں شامل ہو جائیں۔

تاہم مقامی سیاست دانوں نے اس تحریک کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ کوئی بھی سیاست دان  ایسے عمل کی حمایت نہیں کر سکتا۔ اگر ایسا ہوا تو خونریزی ہو جائے گی کیونکہ لندن میں باقی قومیت اکثریت میں ہیں اور حقیقی برطانوی کم ہیں۔ اگر کوئی ایسی تحریک چلائے گا تو اس سے مخالفت ابھرے گی اور صدیوں سے برطانیہ میں رہنے والے اسے کبھی قبول نہیں کریں گے۔ اس کے لئے جتنا بھی خون بہانا پڑا بہائیں گے۔

دوسری جانب پٹیشن میں سامل لوگ مسلسل دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو پٹیشن میں شامل لوگوں نے واضح کیا ہے کہ وہ آزادی کی تحریک چلائیں گے۔

#Londependence

x

Check Also

شامی بچے، ترک مہربان

ترکی کی اپوزیشن پارٹی  سی ایچ پی کی رپورٹ ترکی میں آنے والے شامی بچوں ...

شامی پنجرہ

جیمز ڈین سلو   شام کا بحران دن بد دن بد سے بد تر ہو ...

برطانیہ کا عظیم جوا

مروان بشارا برطانیہ نے یورپی یونین سے باہر آنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب ہر ...

%d bloggers like this: