ٹرمپ اور برطانوی ریفرنڈم

ایڈیٹوریل ایل اے ٹائمز

یورپ سے علیحدگی کے ریفرنڈم نے دنیا کو پریشان کر دیا۔ تاہم اسے  ایک فرد کی آزادی، معاشی جدوجہد اور مستقبل کے حوالے سے انفرادی نظریہ بھی سمجھا جا سکتا ہے۔  اب ممکن ہے کہ برطانوی عوام کو  بہت سخت معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑے ۔ اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں دوبارہ ریفرنڈم ہو۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ برطانیہ سکڑ جائے۔ شاید یہ ووٹنگ برطانیہ کی تاریخی غلطی بنے، جس کے بعد برطانیہ کا تشخص موجود صورت حال میں باقی نہ رہے۔

 

دوسر ی جنگ عظیم  کے بعد یورپ کو محفوظ بنانے کی تحریک شروع ہوئی جس کا منطقی انجام  یورو تھا کیونکہ متحد یورپ ہی محفوظ یورپ بن سکتا تھا۔ تاہم تمام ممالک میں قوم پرستی اور علیحدگی کا جذبہ موجود ہے۔ ووٹنگ کے دوران یہ جذبہ برطانیہ میں ابھر کر سامنے آیا اور یورو ہار گیا۔ چیک وزیراعظم نے بھی کچھ دن قبل کہا تھا کہ اگر ان کے ملک میں کوئی ریفرنڈم ہو تو وہاں بھی بہت سے لوگ یورپ کے خلاف ووٹ دیں گے۔یہاں تک کے فرانس اور ہالینڈ جیسے ممالک میں بھی اس حوالے سے بہت مستحکم رائے پائی جاتی ہے۔ اس وجہ سے یورو بے شک خطرے میں ہے۔

اگر امریکہ کا خیال ہے کہ یہ معاملہ اس کے سرحدوں سے دور ہے تو وہ غلط ہے کیونکہ امریکی ریاستوں میں بھی قوم پرستی، علیحدگی اور عدم اطمینان بڑھ رہا ہے جس کی واضح نشان ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ہے۔ یہاں تک کے ڈونلڈ ٹرمپ نے تو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں کمی اور ٹریڈنگ میں نقصان پر خوشی کا اظہار کیا کیونکہ اس سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ اس سے کیا سمجھا جائے کہ ہم ایک دوسرے کے نقصان پر خوش ہو رہے ہیں؟ کیا ہم دوسری جنگ عظیم سے پہلے کے حالات کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

کیا یہ جمہوریت اور سیاست کی ناکامی ہے؟ جی ہاں، شاید دونوں کی ۔ برطانیہ کے ووٹ نے ثابت کر دیا کہ ابھی بہت  معاشرے میں بہت کام کرنا باقی ہے تاکہ لوگوں کو واقعی میں ایک دوسرے کے ساتھ رہنا سکھایا جا سکے۔ ابھی لوگوں کے شکوک و شبہات دور کرنے میں وقت لگے گا۔انہیں قائل کر کے عالمی دھارے میں لانے کی کوشش کرنا ہو گی۔

امریکی سیاست دانوں کو برطانوی ووٹنگ  سے بہت کچھ سیکھنا ہو گا۔ وہ یہ بھول جائیں کہ لوگ پورے عقل و شعور  کے ساتھ ووٹ دینے نکلیں گے۔ ان کو درست طور پر صحیح اور غلط کا اندازہ ہو گا۔ ٹرمپ کا صدارتی امیدوار بننا یہ چابت کرتا ہے کہ ناراض ووٹر کی طاقت دے ہمیشہ ڈرو

x

Check Also

شامی بچے، ترک مہربان

ترکی کی اپوزیشن پارٹی  سی ایچ پی کی رپورٹ ترکی میں آنے والے شامی بچوں ...

شامی پنجرہ

جیمز ڈین سلو   شام کا بحران دن بد دن بد سے بد تر ہو ...

برطانیہ کا عظیم جوا

مروان بشارا برطانیہ نے یورپی یونین سے باہر آنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب ہر ...

%d bloggers like this: