انسان ٹیلی پورٹ ہو گا

رائن او ہائیر

سائنس فکشن فلم کوئی بھی ہو اس میں انسان کو سگنل کی طرح بھیجنے کا خواب بہت پرانا ہے۔ سٹار ٹریک دیکھ لیں یا کوئی  بھی فلم، ہر ایک میں سگنل کے ذریعے انسان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔ اب روس اس ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے جس کے لئے اربوں  روبل بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔روسی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اب یہ خواب نہیں کیونکہ انسان ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت آگے جا چکا ہے۔ صرف بیس سال کے اندر اندر یہ کرنا ممکن ہو جائے گا۔

telport 2

ٹیلی گراف کے مطابق روس 2035تک انسان ٹیلی پورٹ کر لے گا۔ اس کے لئے 2.1 ٹریلین روبل خرچ کیے جا رہے ہیں۔ روسی حکومت نے سائنس پر اگلے دو سال میں دس بلین روبل خرچنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد صرف اپنی معیشت کو قدرتی وسائل کی صنعت سے ٹیکنالوجی کی صنعت پر منتقل کرنا ہے۔

یورپ کے سائنس دانوں کا بھی خیال ہے کہ ٹیلی پورٹیشن ممکن ہے۔ تاہم فی الحال یہ صرف چند کاربن کے ذروں تک محدود ہے۔ تاہم فنڈ ہوں تو بڑے پیمانے پر بھی یہ کیا جا سکتا ہے۔

x

Check Also

بھارت اور یورپی انتخابات میں گمراہ کن ٹوئٹس روکنے کیلئے ٹوئٹر کا 'رپورٹ' آپشن متعارف

بھارت اور یورپی انتخابات میں گمراہ کن ٹوئٹس روکنے کیلئے ٹوئٹر کا ‘رپورٹ’ آپشن متعارف

مقبول سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر نے بھارت اور یورپ میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی سخت ...

اوکلس چیف کا بھی سوشل اکاؤنٹ ہیک

ہیکنگ کے نئے وار کا شکار معروف کمپنی اوکلس کے چیف اور فیس بک کے ...

مرضی کے بغیر کوئی ویڈیو یا تصویر نہیں ، ایپل کی انقلابی ٹیکنالوجی

اپیل نے اپنے نئے آئی فون سیٹ کے لئے ایک جدید ترین ٹیکنالوجی پیٹنٹ کرا ...

%d bloggers like this: