شہریار خان  چئیر مین پی سی بی رہیں گے،  وزیراعظم کا اعتماد حاصل کرلیا

لندن میں وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں وزیراعظم نے انھیں ذمہ داریاں جاری رکھنے کا کہا ہے۔

شہریار خان  آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے نواز شریف کی عیادت کی ۔

Shaheryar Khan

شہریار خان اور نجم سیٹھی کے درمیان مبینہ اختلافات  کی خبروں کی وجہ سے گذشتہ کئی ہفتوں سے شہریار خان کے عہدہ چھوڑنے
کی خبریں تھیں

اب وزیراعظم کی جانب سے شہریار خان کو اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کو ان کے مخالف گروپ کے لیے ایک واضح پیغام تصور کیا جا رہا ہے۔

شہریار خان 2014 میں تین سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ ان کے عہدے کی مدت میں ابھی ایک سال باقی ہے۔

 

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: