لڑکیوں کو برے لڑکے پسند ہیں

آ پ عام طور پر برے لوگوں اور پاگل پن کرنے والوں سے دور ہی رہنا پسند کرتے ہوں گے۔ تاہم خواتین ایسی نہیں کیونکہ انہیں پاگل پن کرنے والے لڑکے انتہائی پسند آتے ہیں۔ یا یوں کہیں کہ مردوں کی سیاہ زندگی خواتین کو انتہائی مسحور کن لگتی ہے۔آسٹریا میں18 سے 32سال کی خواتین پر ایک ریسرچ کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ ان خامیوں کی وجہ سے آپ کو لڑکی سے تعلق بنانے میں مدد ملتی ہے لیکن یہ رشتے پائیدار نہیں ہوتے۔
ریسرچ کی ماہر کا کہنا ہے کہ ایسے رشتے عام طور پر جسمانی سطح ہی کے ہوتے ہیں اور رات گئی بات گئی جیسے معاملے پر ختم ہو جاتے ہیں۔ تاہم یہ خامیاں آپ کو ایک بار عورت کے قریب ضرور کر دیتی ہیں۔ اگر مرد میں ایمانداری، واضح پن اور تحمل ہو تو ایسے میں رشتہ مستحکم ہو جاتا ہے۔ ریسرچ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خواتین مرد سے ہر طرح کا رشتہ بنانا پسند کرتی ہیں لیکن دوستی پر یقین نہیں رکھتیں۔
تاہم ریسرچرز کا خیال ہے کہ انہیں اپنے سیمپل سائز کو بڑھانا چاہیے تاکہ مزید بہتر نتائج نکالے جا سکیں اور مستحکم بنیاد پر بات کی جائے۔

x

Check Also

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

بچے بڑے بڑوں کے باپ!

ننھے ننھے قدم اٹھاتے بچے اکثر والدین کے لیے کوئی نہ کوئی مصیبت کھڑی کئے ...

دیکھنے میں 30 کی، عمر 50 کی!

  چین کی یی وین نے انٹرنیٹ پر لوگوں کو اپنی تصاویر سے حیران کر ...

%d bloggers like this: