امریکا میں بھی دھرنا سیاست شروع،گن کنٹرول اصلاحات کے لئے   ڈیموکریٹس کا دھرنا ختم

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے گروپ نے چیمبر فلور میں تقریباً 26 گھنٹے بعد دھرنا ختم کردیا۔ ان کا مطالبہ  گن کنٹرول اصلاحات پر قانون سازی کا تھا۔ انکا کہا ہے کہ ’’لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی، بس یہ پہلا قدم ہے‘‘

جب دھرنا گروپ عمارت سے باہر نکلا تو اسلحے پر کنٹرول کے حامیوں کے 100 سے زائد افراد پر مشتمل جلوس نے تالیاں بچا کر اُن کا خیرمقدم کیا۔

US DEMOCRACS SIT IN

ووٹنگ کے دوران، ری پبلیکنز نے ایوان کو وقفہ دیا، تاکہ چیمبر کی کیمراؤں اور مائکروفونز کو بند کردیا جائے۔  تو ڈیموکریٹس نے’فیس بک‘ اور ’پیرسکوپ‘ استعمال کرتے ہوئے اپنے احتجاج کو براہِ راست نشر کیا، ، ’سی اسپان‘ ٹی وی نے اپنی نشریات شروع کیں، جس مین ایوان کے کیمرے استعمال نہیں ہوئے۔

امریکہ کے ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے پورا دن گن کنٹرول سے متعلق قانون سازی کے حق میں تقاریر کے بعد آخر وقت پر ایوان کے اندر دھرنا دیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی نے یہ اقدام ریاست فلوریڈا اورلینڈو میں امریکی تاریخ کے خطرناک ترین قتل عام کے بعد کیا ہے۔

ڈیموکریٹسنے سارا دن ’نو بل نو بریک‘ یعنی اگر بل نہیں لاؤ گے تو چھٹی نہیں ملے گی کی آوازیں لگائیں جبکہ گیلری میں بیٹھے عوام نے بھی امریکی یوم آزادی کے موقع پر چھٹی پر جانے سے قبل ایوان نمائندگان میں گن کنٹرول سے متعلق قانون سازی پر رائے شماری کے کے حق میں نعرے لگائے۔

یہ دوسرا ہفتہ ہے جب امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے اسلحے سے تشدد پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس نے امریکہ کی کئی برادریوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: