خوبصورت ناخنوں کے نیچے جراثیم کا جہان

NailSalon4

ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا جراثیم کے خلاف پہلا دفاع ہے لیکن کیا آپ اپنے ناختوں کو بھی دھوتی  ہیں؟ اگر نہیں تو اب دھونا شروع کر دیں۔

سائنسدانوں کے مطابق اچھی طرح ہاتھ دھونے کے بعد بھی جراثیم کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا  کیونکہ وہ ناخنوں کے اندر چھپے ہوتے ہیں۔

سائنسدانوں کی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی  کہ متواتر ہاتھ دھونے کے باوجود بھی ہر ٹیسٹ میں بیکٹیریا کی نشاندہی  ہوئی، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر مریضوں کو چیک کرتے  وقت اب دستانے پہنتے ہیں۔

تحقیقات میں یہ چیز بھی سامنے آئی کہ اگر انگلیوں کی پوروں کو ڈھانپ لیا  جائے تو ہاتھ جلدی جراثیم سے پاک ہوجاتے ہیں۔ نازک سے نظر آنے والے یہ ناخن کیرٹائن کی شیلڈ ہیں، کیراٹائن ہی وہ عنصر ہے جس سے گینڈے  کے سینگ بنے ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف پنسلوینیا کی تحقیق کے مطابق ناخنوں کے نیچے موجود جگہ جراثیم کی افزائش کے مرکز کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

اسی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ قدرتی ناخنوں سے زیادہ مصنوعی ناخن جراثیم کی  افزائش اور پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔

false nails

اسی طرح ہر وقت نیل پالش لگائے  رکھنے والی خواتین کے ناخنوں میں بھی زیادہ جراثیم  پائے گئے جو کہ متواتر  ہاتھ دھونے کے بعد بھی ختم نہیں ہوئے۔

کئی سال کی تحقییق کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ناخنوں کو چھوٹا اور صاف رکھنا ہی  صحت مند رہنے کا اکلوتا نسخہ ہے۔

wash nails

x

Check Also

مچھروں کا پسندیدہ بلڈ گروپ

ماہرین حیاتیات نے تحقیق کی کہ مچھر کن لوگوں پر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں ...

پیٹ کے بل سونا انتہائی خطرناک ہے

ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی یے کہ پیٹ کے بل سونا آپ ...

دوڑنے سے دماغ تیز ہوتا ہے

روزانہ باقاعدگی سے ورزش کرنے سےدماغ کے خلیوں کی نشونما ہوتی ہے جس کے نتیجے ...

%d bloggers like this: