امتحان کے نصف صدی بعد گولڈمیڈل

بھارت میں اکاسی سال کے ایک شخص کو امتحانات کے تقریباً نصف  صدی  کے بعد گولڈمیڈل مل گیا۔

راجستھان یونیورسٹی نے 1969 میں ہونے والے قانون کے  امتحانات میں اجیت سنگھ سنگھوی کو دوسری پوزیشن دی تھی جس کے خلاف انہوں نے عدالت میں کیس دائر کیا۔

قانون کے طالبعلم  اجیت سنگھ کی ساری زندگی قانون کی  جنگ لڑتے گزر گئی اور انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد جاکر یونیورسٹی کی جانب سے  گولڈمیڈل دیا گیا۔

ریٹائرڈ سول سرونٹ اجیت سنگھ کہتے ہیں کہ اگر ان کو یہ میڈل پہلے مل جاتا تو کیریئر مییں بہت فائدہ ہوتا۔

اجیت سنگھ نے مقامی عدالت میں 1975 میں مقدمہ جیتا تھا جس کے خلاف اپیلیں چلتی رہیں اور 2003 میں راجستھان ہائیکورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا۔

عدالتی احکامات کے باوجود یونیورسٹی کو انہیں گولڈمیڈل دینے میں مزید 13 سال لگ گئے۔

 

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: