کینیڈا کی موبائل فون کمپنی بلیک بیری کو تین ماہ کے دوران 67 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو کہ گزشتہ سہ ماہی سے تین گنا زیادہ ہے۔
کمپنی کے مطابق خسارے میں اضافے کی وجہ اثاثوں کی فروخت اور ری سٹرکچرنگ پر آنے والے اخراجات ہیں۔
خسارے کے باوجود کمپنی کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جس کی بنیادی وجہ سالانہ خسارہ خدشات سے کم رہنے کا امکان بنا۔
بلیک بیری کے چیف ایگزیکٹو جان چن کا کہنا ہے کہ کمپنی کا فی شیئر خسارہ پندرہ فیصد رہے گا جو اس سے پہلے تینتیس فیصد رہنے کا خدشہ تھا۔