کولمبیا کی حکومت اور باغیوں میں جنگ بندی کا تاریخی معاہدہ

کولمبیا کی حکومت اور باغیوں کے درمیان تاریخی معاہدے کے  ساتھ ہی لاطینی امریکا کے ملک میں نصف صدی سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

ہوانا میں تین سال سے جاری مذاکرات کے بعد آخر کار حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی کا سمجھوتہ ہوگیا۔

انیس سو ساٹھ میں سماجی اور معاشی ناہمواریوں کے خلاف شروع ہونے والی لڑائی نے ہزاروں افراد کی جان لے  لی۔

باغیوں کے سربراہ معاہدے کے موقع پر آبدیدہ ہوگئے  اور انہوں نے دعا کی کہ یہ جنگ کا اخری دن ہو۔

معاہدے کے تحت باغی چھ ماہ کے اندر ہتھیار ڈال دیں گے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون، کیوبا کے صدر راؤل کاسترو اور وینزویلا کے صدر نکولس بھی  موجود تھے۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: