بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک

بہار ریاست میں آسمانی بجلی کی زد میں آ کر درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں مون سون کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عمومی ہیں، اس بار ان واقعات کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں غیرمعمولی حد تک زیادہ ہیں۔

wp-1466634561836.jpg

زیادہ تر ہلاکتیں بھارتی ریاست بہار میں ہوئیں ہیں، جہاں آسمانی بجلی کم از کم 56 افراد کی موت کا باعث بنی، جب کہ دیگر 28 افراد برقی کوندوں کی زد میں آ کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ تر واقعات دیہی علاقوں میں پیش آئے۔

مون سون کی وجہ سے بھارت بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،

بھارتی ریاستوں اترپردیش، جھاڑکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں آسمانی بجلی کا شکار بننے والے افراد کی مجموعی تعداد 37 رہی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں ہر سال آسمانی بجلی کا نشانہ بن کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہوتی ہے، جن میں کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

سن 2014ء میں بھارت بھر میں آسمانی بجلی کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ڈھائی ہزار سے زائد تھی۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: