مائیکرو سافٹ کے ایک تجربے میں سامنے آئی جس میں ایک لیبارٹری میں چار ایک جیسے لیپ ٹاپس کو چارج کرکے ان پلگ کیا گیا
اور ان پر 4 مختلف براؤزر میں ایک ہی لائیو اسٹریم ایچ ڈی ویڈیو کو چلایا گیا۔
تجربے سے معلوم ہوا کہ گوگل کروم پر چلنے والا لیپ ٹاپ محض 4 گھنٹے اور 19 منٹ بعد ہی بند ہوگیا
جبکہ سب سے آخر میں مائیکرو سافٹ کے براؤزر ایج پر چلنے والا لیپ ٹاپ بند ہوا جو 7 گھنٹے 22 منٹ تک چلتا رہا۔
گوگل نے ماضی میں وعدہ کیا تھا کہ وہ کروم سے بیٹری لائف پر مرتب ہونے والے اثرات میں بہتری لائے گا
مگر اب تک کوئی خاص فرق سامنے نہیں آسکا ہے