پولیس کے مطابق امجد صابری اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے
کہ لیاقت آباد چونگی نمبر 10 کے قریب چار موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے امجد صابری موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ان کے ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے 30 بور کی 5 گولیوں کے خول ملے
جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد حسن اسکوائر کی جانب فرار ہو گئے۔