کیسپر پیمپل
ہمیشہ زندہ رہنے کے لئے تیار ہو جائے۔ ہماری شخصیت کو بھی اوتار فلم کی طرح مختلف ربوٹس میں ڈالا جا سکے گا۔ یہ کام اب زیادہ دور نہیں بلکہ شاید اسی صدی کے نصف حصے تک مکمل ہو جائے۔ پھر سیاروں پر جانا، خلائی سفر، انسانی زندگی سب معنی بدل جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب شاید ہمیں اپنے پیاروں کے مرنے کے دکھ سے نہیں گزرنا پڑے گا۔
یہ فلم کی طرح لگتا ہے لیکن ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انسان کچھ عرصہ بعد اپنی یاداشتیں محفوظ کرنے کے قابل ہو جائے گا، پھر کمپیوٹر میں انہیں دیکھ بھی پائے گا۔ اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹر میچو کاکو کہتے ہیں کہ سوچیئے آپ مرنے کے بعد بھی اپنے پیاروں سے بات کر سکیں۔ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں،اپنے جذبات سمیت ہر چیز سے آگاہ کر سکیں تو کیا ہو گا؟
کاکو کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک ٹیکنالوجی ہے جس کا بہت غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے صرف مرنے والوں پر ہی اس کا استعمال ہو گا تاکہ وہ اوتار یا روبوٹ بن کر اپنے پیاروں سے بات کر سکیں۔
معروف کاروباری شخصیت اٹسکوو اس منصوبے پر پیسا لگا رہا ہے جو اس کے مطابق 2045 تک مکمل ہو گا، ایک ربورٹ تیار کیا جائے گا جس میں انسانی دماغ جیسی کوئی چیز ہو گی اور اس میں انسانی شخصیت کو ڈاؤن لوڈ کر کے امر کر دیا جائے گا۔
کاکو کا کہنا ہے کہ اس سے صرف انسانی کو زندہ رکھنا مقصد نہیں بلکہ ذہنی بیماریوں کا خاتمہ بھی ہے۔ بس ایک بٹن سے تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ آپ تھک گئے ہیں، چھٹیوں پر نہیں جا سکتے، ایک کلک اور چھٹیاں، ساحل، تاز ہ ، ہوا، سب کچھ آپ کے سامنے ہو گا، سب سے بڑٰ بعد سکون ہو گا۔
تاہم کاکو ایک انتہائی فلمی سوچ رکھنے والا بندہ ہے ۔ اس نے کچھ عرصے قبل الجبرا سے خدا کی مقجودگی ثابت کرنا کا دعویٰ بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ انسان ایک میٹرکس جیسی فلم میں رہ رہا ہے۔