ہر بار کی طرح اس بار بھی ممبئی حملہ کیس کی سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی گئی
اس بار یہ کام 29 جون تک ملتوی ہے جو شاید اگلی بار کسی اور تاریخ تک ملتوی ہو گا
ممبئی حملہ کیس کی آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی
یہاں تک کہ کیس کی سماعت بھی سید کوثر عباسی زیدی نے بطور ڈیوٹی جج کی
اس بار بتایا گیا کہ الفوز کشتی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث کوئی پیش رفت نہ ہو سکی
الفور کشتی کے معائنہ کی درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خارج کر دی تھی
ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے