ارجنٹائن نے امریکہ کو چار صفر سے شکست دے کر کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
میچ میں میسی نے پچپن واں گول کر کے اپنے ملک کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
امریکی ریاست ہیوسٹن میں میچ دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد موجود تھے۔
جن میں سے بیشتر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی جائے میسی کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں آئے۔
اس بار بھی میسی نے انہیں ناامید نہیں کیا۔
اور تاریخی فتح حاصل کر کے اپنے مداحوں اور ٹیم کو فائنل میں لے گئے۔
ارجنٹائن 1993 کے بعد اب تک کوپا امریکا نہیں جیت سکی ہے۔
پچھلے ٹورنامنٹ میں بھی فائنل میں پہنچ کر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا