شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے بدھ کو دو بیلسٹک میزائل داغے، جن میں سے ایک تجربہ ناکام رہا۔

علی الصبح چھوڑے جانے والے یہ میزائل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا موسوڈان تھے، جو ایشیا اور بحرالکاہل میں امریکی فوجی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شمالی کوریا کی طرف سے ایسے ہی میزائل کے اپریل میں کیے جانے والے تین تجربات ناکام رہے تھے۔ موسوڈان میزائل کا مئی میں کیا گیا تجربہ بھی کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

جاپان کی فوج ان میزائل کے ممکنہ تجربات کے تناظر میں چوکس تھی اور اس کی بحریہ اور میزائل شکن نظام کو جاپان کی حدود میں داخل ہونے والے کسی میزائل کو مار گرانے کا حکم دے دیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق یہ میزائل تین ہزار سے چار ہزار کلومیٹر تک مار کر سکتے ہیں اور اگر ان درست اور کامیابی سے داغا جائے تو یہ جاپان، چین اور گوام میں اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ان تجربات سے قبل ہی پیانگ یانگ پر تنقید کی تھی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر جوہری اور بیلسکٹ میزائل و ٹیکنالوجی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

 

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: