چین میں ’خراب کارکردگی‘ پر بینک ملازمین کی سرعام پٹائی

چین میں بنک کے ملازمین کو خراب کارکردگی پر  ٹرینر سرعام پٹائی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واقع چانگژی زینگزی رورل بینک کے دو سو ملازمین کے تربیتی سیشن کے دوران پیش آیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹرینر عملے کے 8ارکان سے پوچھ رہا ہے کہ تربیت کے دوران ’ان میں بہتری‘ کیوں نہیں آئی۔ اسکے بعد انکی پٹائی کرتاہے۔ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ایک خاتون کو درد سے کراہتے ہوئے بھی  دیکھا جاسکتا ہے ۔

۔ اطلاعات کے مطابق بعد میں خواتین سمیت ان افراد کے سر بھی منڈ ے دیے گئے تھے۔

شانسی رورل کریڈٹ کوآپریٹیوز یونین کےمطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ بینک کے چیئرمین اور نائب گورنر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

 

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: