حیدرآباد فنڈ پر پاکستان کا دعویٰ درست، انڈیا کی درخواست مسترد

لندن میں انگلش ہائی کورٹ نے ہندوستان کی سابق ریاست حیدر آباد کے 3کروڑ 50لاکھ پاونڈ کے فنڈ پر پاکستان کے دعوے کے خلاف انڈیا کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔

جج ہینڈرسن جے کے 75صفحات پر مشتمل فیصلے پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے اصولی موقف کی توثیق ہے اور قانونی ٹیم کی موثر عدالتی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

Court

انڈیا انگلش عدالت کو یہ باور کرانے میں ناکام رہا کہ پاکستان کا موقف کمزور ہے اور تین کروڑ پچاس لاکھ پاونڈ پر پاکستان اپنا قانونی حق ثابت نہیں کر سکا جو 20 ستمبر سنہ 1948 سے ہائی کمشنر آف پاکستان کے نام سے بینک میں موجود ہے۔

پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کا کہنا ہے کہ ابھی اس فنڈ کے اصل حقدار کا فیصلہ ہونا باقی ہے،، اس فیصلہ سے مقدمے میں پاکستان کو بھی فریق تسلیم کیا گیا ہے

قیام پاکستان کے وقت نظام حیدرآباد نے پاکستان کو ایک لاکھ پونڈ تحفے میں دیے تھے جو ان کے وزیر خزانہ نے برطانیہ میں اس وقت کے پاکستانی ہائی کمشنر کے اکاونٹ میں جمع کروا دیے تھے۔ جس پر برطانوی بینک نہ ہونے کے برابر شرح سود دے رہا تو اور گذشتہ 68 برسوں میں یہ رقم بڑھتے بڑھتے 35 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

انگلش جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پاکستان کے دعوے کے حق میں ٹھوس شواہد موجود ہیں جن پر سماعت کے دوران بھرپور طریقے سے غور کیا گیا۔ جج نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے موقف کی حمایت میں قانونی دلائل بھی بہت مضبوط تھے۔

پاکستان نے جو کچھ کیا اس کے زیادہ تر شواہد برطانوی تاریخی دستاویزات سے لیے گئے۔ برطانوی خفیہ اداروں اور برطانوی حکومت کے اُس زمانے کے ریکارڈ میں پاکستان کی طرف سے کی جانے والی مدد کی تفصیلات درج ہیں۔

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: