ایک مہینے سے غائب وزیراعظم کی ضرورت کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں جلسے سے خطاب کا آغاز اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔

آج سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تریسٹھ ویں سالگرہ بھی ہے۔ اس حوالے سے بلاول نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج سورج دیر تک چمک کر اس دن کی اہمیت بتائے گا۔ بے نظیر بھٹو کی سیاست بے نظیر تھی۔

بلاول نے اپنے خطاب میں ن لیگ پر بھی خوب تنقید کے تیر برسائے اور وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک قیام پر بھی سوال اٹھادئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جارہی۔ تخت نوازشریف کا انداز ہے۔ ایک مہینے سے غائب وزیراعظم کی ضرورت کیا ہے؟۔ بلاول نے وزیراعظم کو چارٹر آف ڈیموکریسی بھول جانے کا طعنہ بھی دیا۔

بلاول بھٹو نے جلد ملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان بھی کیا۔

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: