دہشت گردی عالمی مسئلہ، عالمی ردعمل ضروری

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمنی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ، خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

برلن میں ایک تھنک ٹینک کے ساتھ نشست میں آرمی چیف نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کو مکمل وضاحت سے پیش کیا۔

جنرل راحیل نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔

آرمی چیف نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں پورے فاٹا سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے سرحد تک پہنچ چکے ہیں۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک بھی پکڑے گئے۔

جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں اس مرحلے سے آگے بڑھنے کے لیے عالمی برادری کی حمایت درکار ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی دوسری قوم سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ مقاصد کے حصول تک دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے

جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے جس سے نمٹنے کے لیے عالمی ردعمل ضروری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف کامیابی کے لیے تمام فریقین کا متحدہ ردعمل چاہیے۔

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: