تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے جلد سماعت کے لیے دائر درخواست خارج کر دی
کیس کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق نے کی
درخواست گزار کی جانب سے ثقلین حیدر عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی اپنی پارٹی کو چلانے کے لیے غیر ملکی فنڈ لیتی ہے ۔غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق دائر درخواست کو سماعت کے لئے جلد مقرر کیا جائے
جس پر عدالت نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ابھی فعال نہیں ہے تو آپ کو کیا جلدی ہے؟
عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی