عرفان خان نے اپنی نئی فلم مداری کی مارکیٹنگ کے لئے انوکھا انداز اپنایا۔ انہوں نے ٹریلر لانج کے لئے اپنے چھوٹے بیٹے سے میڈیا کو خط لکھوایا۔ عرفان نے بتایا کہ وہ فلم کی لانچنگ کچھ نئے انداز سے کرنا چاہتے تھے، اس وجہ سے بیٹے کو کہا کہ میڈیا کو انوٹیشن لکھ دو لیکن اس نے اپنے انداز سے خط لکھا اور جیسا وہ چاہتے تھے، ویسا کچھ نہیں لکھا۔
عرفان نے کہا کہ ماں باپ بننا انتہائی مشکل کام ہے۔ وہ اپنے بچوں پر کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتے۔ ان کے بچے چاہیں تو کچھ بھی بنیں ، وہ انہیں روکیں گے نہیں