پشاور میں چارسدہ روڈ پر پولیس کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کردیا، جس میں ابتدائی طور پر چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے، تاہم بعد ازاں ایک اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
ایس پی رورل کے مطابق دھماکے میں تین کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ حملے میں افغان پناہ گزین ملوث ہیں