اپوزیشن مسلم لیگ ن کی ٹارگٹ کلنگ کرنا چاہتی ہے،سعد رفیق

ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا منفی بنیادوں پر اپوزیشن اتحاد کا فائدہ نہیں ہو گا۔ تاخیر نہیں چاہتے اس سے ہمارا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا بعض لوگ خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کا نام زبردستی شامل نہیں کیا جا سکتا۔ اپوزیشن اتنا نہ جھکائے کہ سجدہ ریز ہو جائیں ۔ سجدہ صرف اللہ کو کیا جاتا ہے بندے کو نہیں ۔ آصف علی زرداری سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن دانشمند شخص ہیں امید کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہو۔ انہوں نے کہا اعتزاز احسن عمران خان اور شیخ رشید کے چکر میں نہیں آئیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا جماعت اسلامی فریقین کو قریب لانے کے لیے کردار ادا کرے۔ اپوزیشن کے رہنما ٹی او آرز پر قوم کو گمراہ نہ کرے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن وزیراعظم کو پھنسانا چاہتی ہے۔ ہر انکوائری کے لیے اسپیشل لا نہیں بن سکتا۔ 56 کے قانون میں ترامیم لانے کے لیے تیار ہیں۔ وزیرقانون کا کہنا ہے اپوزیشن ٹرائل موڈ میں ہے لیکن ہمارا موقف واضح ہے جنرل قانون بنائیں گے اس کے تحت کمیشن بنائیں گے

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: