پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد کو انگلینڈ کا ویزہ مل گیا ہے تاہم وہ رمضان المبارک کی وجہ سے مزید کچھ وقت لاہور میں گزارنا چاہتے ہیں۔
توقع ہے کہ مشتاق احمد 30 جون کو انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن ایک ہفتے میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت میڈیا منیجر کے بغیر انگلینڈ میں ہے۔ میڈیا منیجر پہلے ٹیسٹ سے قبل چند دن کے لئے لارڈز ٹیسٹ کے دوران موجود ہوں گے جس کے بعد دوسرے میڈیا منیجرکی باری شروع ہوگی۔