یورو فٹ بال، ہنگاموں پر ہنگری، بیلجیم اور پرتگال سے جواب طلب

یورپی فٹبال ایسوسی ایشن نے یورو 2016 مقابلوں کے دوران ہنگامہ آرائی پر ہنگری، بیلجیئم اور پرتگال سے  جواب طلب کرلیا  ہے۔

تینوں ممالک کے تماشائیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی پر متعلقہ ملکی فٹبال ایسوسی ایشنز پر الزامات عائد کیے ہیں۔

ہنگری کے حامیوں پر ہجوم میں بےچینی پیدا کرنے، آتش بازی کرنے اور آئس لینڈ کے ساتھ ڈرا ہونے والے میچ کے دوران میدان پر مختلف چیزیں پھینکنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

بیلجیم پر آئرلینڈ کے خلاف جیتے جانے والے میچ کے دوران اس کے شائقین کی جانب سے آتش بازی اور میدان میں چیزیں پھینکنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

ہنگری کے معاملے پر سماعت 21 جون کو ہوگی اس کے علاوہ پرتگال کے شائقین پر آسٹریا کے خلاف ڈرا ہونے والے میچ میں میدان میں اتر آنے کا الزام لگایاگیا ہے۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: