پشاور میں افغان شہریوں کے خلاف مظاہرہ

طورخم سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے ملک بھر میں مقیم افغان شہریوں کے خلاف جذبات میں اضافہ ہورہا ہے۔ پشاور کی تاجر برادری نے افغان پناہ گزینوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے افغان مہاجرین کی فوری بے دخلی کا مطالبہ کیا۔

پناہ گزینوں کے عالمی دن  پر پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج میں تاجروں کے علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین’ گو افغانی گو، افغانوں کو اپنی مٹی پر نہیں مانتے اور افغانوں کا جو یار ہے غدار غدار ہے‘ کے نعرے لگا رہے تھے ۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں آباد افغان شہریوں کو اپنے ملک واپس بھیجا جائے۔ مظاہرین نے افغانستان کے سابق اور موجود صدر کی تصویریں کو آگ بھی لگائی۔

پاکستان میں کچھ عرصہ سے افغان شہریوں کے خلاف جذبات بڑھ رہے ہیں۔جن میں طورخم سرحد پر کشیدگی سے اضافہ ہوا ہے

سوشل میڈیا پر بھی افغانستان کے خلاف عوامی جذبات سامنے آرہے ہیں

سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ایک ویڈیو کلپ

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: