جیلوں میں خواتین سے رات کو بدسلوکی ہوتی ہے

 سینیٹ کی کمیٹی برائے امور داخلہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف جیلوں میں قید خواتین سے رات کو مبینہ طور پر بدسلوکی کی جاتی ہے۔

کمیٹی نے وزیر مملکت برائے اُمور داخلہ بلیغ الرحمن کو واقعات کی تفصیلات پر بریفنگ کا کہا ہے۔

خواتین سے بد سلوکی پر کمیٹی کے اراکین نے سخت تشویش ظاہر کی ہے۔

women jail

کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس کام میں مبینہ طور پر جیلوں کا عملہ بھی ملوث ہے اور ابھی تک ایسے واقعات کو روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

کمیٹی نے چاروں صوبوں کے انسپکٹرز جنرل جیل خانہ جات کو اگلے اجلاس میں ظلب کیاہے۔

کمیٹی کے رکن شاہی سید نے تجویز دی ہے کہ خواتین قیدیوں کی نگرانی کے لیے خواتین جیل سپرنٹنڈنٹ تعینات کی جائیں۔ جہاں مردوں اور خواتین کی جیلیں ایک ہی ہیں وہاں خواتین قیدیوں کی بیرکیں فاصلے پر بنائی جائیں۔

پاکستان میں خواتین کے لیے مخصوص جیلوں کی تعداد محض تین ہے جب کہ ملک کی بقیہ لگ بھگ 90 جیلوں میں خواتین قیدیوں کے لیے الگ بیرکیں بنائی گئی ہیں۔

x

Check Also

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافے کی سفارش

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے ...

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

یونانی بحران، خواتین کے لئے عذاب

ایک نئی ریسرچ کے مطاق یونان کے مالی بحران کا سب سے زیادہ اثر خواتین ...

%d bloggers like this: