تحریک انصاف نے برطانیہ میں استغاثہ دائر کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور لندن ہائی کورٹ میں کیس دائر کرنے کیلئے سینئر وکلا سے قانونی مشاورت بھی کرلی ہے اور کیس کی فنڈنگ کیلئے تین لاکھ پاؤنڈ بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
لندن میں کیس کیلئے میاں وحید کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ برطانیہ کی حدود میں خریدی گئی جائیداد یا اثاثے جرم کے پیسے سے لیے گئے ۔