آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جرمنی میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن وزارت دفاعی کی تاریخی عمارت میں آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف کا استقبال جرمن آرمی چیف نے کیا۔
آرمی چیف نے جرمن چیف آف سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کی جن میں دونوں ممالک کی مسلح افواد میں تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سیکیورٹی پر تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کی افواج کی تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جرمنی کی سیاسی و عسکری قیادت نے پاک افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا، اور ان سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔