اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے تک ٹی او آرزکمیٹی کے اجلاس کابائیکاٹ کر دیا۔
اعتزاز احسن کا عید کے بعد تحریک انصاف کے ساتھ ایک ہی کنٹینر پر بیٹھنے کا بھی اشارہ دے دیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت پانامہ لیکس کے معاملے کو قصہ پارینہ بنانا چاہتی ہے
دوسری طرف حکومت کی جانب سے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر ڈکٹیشن نہ دی جائے
ہر انکوائری کیلئے خصوصی قانون ممکن نہیں
تاہم انیس سو چھپن کے قانون میں ترمیم لانے کیلئے تیار ہیں
سعد رفیق نے امید ظاہر کی کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے خلاف قدم نہیں اٹھائے گی
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے شیخ رشید کو بی جمالو بھی قرار دے دیا
ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے حکومت کی جناب سے محمود اچکزئی بھی میدان میں اگئے۔
جبکہ جماعت اسلامی سے بھی مدد مانگ لی گئی۔