بلند و بانگ دعوے کرنے والے حکومت کے طاقتور ترین وزیر چودھری نثار ہمیشہ خبروں میں رہتےہیں۔
ان کی میڈیا سے ناراض رہنے کی روایت بھی پرانی ہے لیکن میڈیا بھی کیا کرے جب اونچی دکان کا پکوان پھیکا ہو۔
وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کا یہ حال ہے کہ فنڈ کے باوجود اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا اور ویب سائٹ اب بھی 2015 پر رکی ہے۔