لیاری گینگ وار کے گینگسٹر قیوم چنگاری کی گرفتاری کے بعد اس کی ذمہ داریاں بہن سمیرا نے سنبھال لی ہیں
گینگ وار کارندے نعیم عرف لمبو نے لیاری کے گینگسٹر خاندان کا انکشاف کیا ہے کہ گینگسٹر بھائی قیوم عرف چنگاری کی موت کے بعد گینگ کو اس کی بہن سمیرا نے سنبھالا
منشیات فروش بھائی کی طرح ڈرگ کوئن سمیرا بھی منشیات فروخت کرتی تھی
صرف یہی نہیں بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سمیرا نے مخالفین کو اغوا کرکے قتل بھی کرایا
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر نعیم عرف لمبو بھی سمیرا کے لئے ہی کام کرتا تھا۔
نعیم عرف لمبو کے مطابق سمیرا نے مخالف گروپ بابا لاڈلے کے ساتھی جانی کو مارنے کی سپاری دی
پولیس کےمطابق کراچی آپریشن میں تیزی آنے کے بعد سمیرا روپوش ہے جبکہ سزائے موت کا مجرم قیوم عرف چنگاری حب میں پولیس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے