ترکی کی سرحد کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران گیارہ شامی باشندے ترک فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جو شام کے شمال مغربی علاقے میں واقع گاؤں خیربت الجوز سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق رواں سال کے دوران شام سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے ترکی میں داخل ہونے والے 60 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔