ری پبلکن پارٹی کے صدارت امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے حریف ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار برنی سینڈر کی تجارتی پالیسیوں پر حمایت ظاہر کی ہے۔
برنی سینڈر کی طرف سے شدید تنقید اور متعصب قرار دئیے جانے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ ان کی تجارتی پالیسیوں کے مداح ہیں۔
امریکی ریاست ایری زونا میں ایک ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملکی تجارت کے حوالے سے برنی سینڈر سے اتفاق کرتے ہیں۔ امریکہ کی تجارتی پالیسیوں کو موثر بنانے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ موجودہ پالیسیوں سے امریکی تجارت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اورلینڈو کلب میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے صدر بار اوباما کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔