برطانیہ کے جزیرہ سسیلی میں
دوڑ اور تیراکی کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔کھلاڑیوں نے مقابلے کے دوران 37 کلومیٹر کا راستہ طے کیا جس میں سے 7.5 کلومیٹر کا فاصلہ پانی میں تیر کر مکمل کیا گیا۔
برطانوی کھلاڑیوں اینڈریو اور رچرڈ نے مقابلوں میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی،مکسڈ مقابلوں میں سویڈن کے آسکر ڈیوڈ اور امریکی مارٹینا کامیاب رہے،
خواتین کے مقابلوں میں سویڈن کی ماریا ایسٹڈ اور انیکا اریکسن نے نے فتح حاصل کی
دوڑ اور تیراکی کے منفرد اور دلچسپ مقابلوں کے چوتھے مرحلے کا انعقاد 10 جولائی کو سوئٹزرلینڈ کی وادی این گادین میں ہو گا۔