پنجاب کابینہ، مجتبیٰ شجاع الرحمان کے پاس 3 وزارتیں

پنجاب حکومت نے کابینہ میں 12 نئے وزرا کی شمولیت کے بعد ان کے محکموں کا اعلان کر دیا ہے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو 3 اور ندیم کامران کو 2 محکمے سونپ دیئے گئے ہیں۔
میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے علاوہ وزارت اطلاعات اوروزارت ثقافت کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔
ملک ندیم کامران کے پاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور شہری ترقی کے علاوہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کا چارج بھی ہو گا جب کہ میاں منشا اللہ بٹ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے وزیر ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق کے پاس میڈیکل ایجوکیشن اور صحت کی وزارت ہو گی جب کہ خواجہ عمران نذیر بنیادی صحت کے وزیر ہیں۔ چودھری محمد شفیق کو خصوصی تعلیم، ڈاکٹر فرخ جاوید کو لٹریسی اور غیر رسی تعلیم جب کہ رضا علی گیلانی کو ہائر ایجوکیشن کی وزارت سونپی گئی ہے۔
امانت اللہ شادی خیل کے پاس آبپاشی، محمد نعیم اختر بھابھا کے پاس زراعت کا قلمدان ہو گا۔ میاں یاور زمان جنگلات، جنگلی حیات اور فشریز، عطا محمد مانیکا محصولات اور تنویر اسلم ملک کمیونیکشن اینڈ ورکس کے وزیر ہیں۔
آصف سعید منس لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، محمد آصف ملک محکمہ آثار قدیمہ کے وزیر ہیں جب کہ جہانگیر خانزادہ کے پاس امور نوجواناں و کھیل اور نغمہ مشتاق کے پاس زکوٰۃ اور عشر کا قلمدان ہو گا۔
ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کو اوقات اور مذہبی امور کی وزارت سونپی گئی ہے جب کہ شیخ علاؤ الدین کو وزیر صنعت و تجارت اور سرمایہ کاری، مہر اعجاز چلانہ وزیر قدرتی آفات اور ملک احمد یار ہنجرا کو وزیر جیل خانہ جات مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تین صوبائی مشیروں کے محکموں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، ملک محمد احمد خان طلاعات اور ثقافت، رانا مقبول احمد پبلک پراسیکیوشن اور رائے حیدر علی خان کو سیاحت کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: