جنرل راحیل شریف کی الوداعی کورکمانڈرکانفرنس کی صدارت

 

سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس کے الوداعی اجلاس کی صدارت کی ہے۔ اس موقع پر نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف آفیسرز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ تین برس تک دنیا کی سب سے جری فوج کی قیادت کرنا ان کیلئے اعزاز سے کم نہیں ہے۔

جنرل راحیل شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کے عہدے پر تعیناتی اور ترقی پر مبارکبار بھی دی۔

کانفرنس کے دوران کور کمانڈرز نے جنرل راحیل شریف کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کیا اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

قبل ازیں راحیل شریف نے آج صدر اور وزیراعظم سے بھی الوداعی ملاقاتیں کی تھیں۔ وہ کل راولپنڈی میں نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو اختیارات سونپ دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: