جونیئر ورلڈ کپ ہاکی، پاکستان کی شرکت مشکوک

بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہوتی جارہی ہے۔ ٹیم کی روانگی میں 6 روز باقی ہیں اور ویزے تاحال جاری نہیں کئے گئے ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ کیلئے ویزوں کی پراسیسنگ کی درخواست 24 اکتوبر کو دی تھی۔ اس سلسلے میں ایک ہفتہ قبل حکومت پاکستان کی جانب سے این او سی بھی حاصل کیا جاچکا ہے۔
شیڈول کے مطابق اگر کھلاڑیوں کو ویزے 1-2 روز میں جاری نہ کئے گئے تو ان کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوجائے گی۔ قومی ٹیم کی روانگی 4 دسمبر کو شیڈولڈ ہے۔
اس سلسلے میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالا جارہا ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرے۔
ورلڈ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ 8 دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنئو میں شروع ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: