کاغذ کیطرح اب ٹی وی کا بھی رول بن سکے گا

اخبار فروش، اخبار کی ترسیل کیلئے عموماً اسے لپیٹ کے لمبوترا سا رول بنا کے گھما کے پھینک دیتے ہیں اور یہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ جاتا ہے۔ اب ٹی وی کے بھی کم و بیش ایسے ہی رول بنائے جاسکیں گے۔
یہ دعویٰ ہالینڈ کے ماہرین نے ایک کیمیائی مادے کی دریافت کے بعد کیا ہے۔ گریفین نامی کیمیکل کے بلبلوں میں یہ صلاحیت پائی گئی ہے کہ یہ سکڑنے اور پھیلنے پر اپنا رنگ تبدیل کرتے ہیں۔
ماہرین کا قیاس ہے کہ گریفین کے ہر بلبلے کو ایک میکینیکل پکسل تصور کیا جائے تو زیادہ لچک والے، اور موجودہ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں زیادہ موثر ٹی وی تیار کئے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایل جی نے گزشتہ برس 18 انچ سکرین کا ایک نیم رول شدہ ٹی وی لانچ کیا تھا۔
ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مطابق گریفین کاربن کی انتہائی باریک تہہ ہوتی ہے۔ اس کی چوڑائی فقط ایک ایٹم کی موٹائی پر مشتمل ہوتی ہے۔
صرف ٹیکنالوجی ہی نہیں بلکہ انجینیئرنگ، کمرشل مینوفیکچرنگ اور ادویات سازی کی صنعت میں بھی گریفین کی دریافت کو بے حد اہم اور انقلابی نوعیت کا تصور کیا جارہا ہے۔
برتن اور کھانے پینے کی اشیا کو ڈھانپنے کیلئے آج کل استعمال ہونے والی شفاف شیٹ کلنگ کی نسبت پتلی گریفین مضبوطی میں سٹیل سے 200 گنا زیادہ مضبوط بتائی جارہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ گریفین کے بلبلوں میں رنگوں کی تبدیلی کو اپنے قابو میں رکھنے کی ٹیکنالوجی بھی تیار کرچکے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب وہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ایسے ٹی وی بھی بنا لیں گے۔
انہیں امید ہے کہ وہ اس ٹی وی کی مارچ 2017 میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں نمائش کے قابل ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: