سکھ رہنما ہرمیندر منٹو دوبارہ گرفتار

علیحدگی پسند سکھ رہنما ہرمیندر سنگھ منٹو کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہرمیندر سنگھ پانچ دیگر قیدیوں کے ہمراہ گزشتہ روز پٹیالہ جیل توڑ کے فرار ہوگئے تھے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ہرمیندر کو چھڑانے کیلئے پولیس فورس کی وردی میں ملبوس 10 افراد آئے تھے۔ انہوں نے 100 سے زائد رائونڈ فائر کئے اور ہرمیندر منٹو کو چھڑا کے لئے گئے۔
پولیس کے مطابق انہیں دہلی اور پنجاب پولیس کے مشترکہ آپریشن کی بدولت دہلی کے ریلوے سٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔
ہرمیندر سنگھ کے فرار کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ اور ان کے ڈپٹی کو برطرف کردیا گیا تھا۔ پولیس نے گزشتہ روز اس واقعے میں حصہ لینے والے پرمیندر سنگھ کو اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ انہی گاڑیوں میں سے ایک سفر کررہا تھا، جن میں ہرمیندر سنگھ کو فرار کروانے میں مدد کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: