یوراج، ہیزل کی شادی کی تیاریاں مکمل

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور ماڈل و اداکارہ ہیزل کیچ کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ جوڑا دو روز بعد 30 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
یوراج سنگھ کے مطابق شادی سکھ مذہبی طریقے کے تحت ہوگی۔ شادی کے انتظامات بابا رام سنگھ گندوان والے کے گائوں میں کئے گئے ہیں۔
فتح گڑھ صاحب میں موجود اس ڈیرے کی تزئین و آرائش بھی جوڑے نے کروائی ہے۔ یوراج اور ہیزل اپنی منگنی کے فوراً بعد بھی یہاں آئے تھے اور عمارت کا جائزہ لیا تھا۔
یوراج سنگھ کے مطابق شادی میں صرف قریبی عزیز اور دوست احباب کو مدعو کیا گیا ہے۔
یوراج سنگھ کی والدہ بابا رام سنگھ کے پیروکاروں میں شامل ہیں۔ ان کے ہمراہ یوراج سنگھ بھی یہاں آتے رہتے ہیں۔یوراج کے علاوہ بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی ان کے مریدوں میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: