ہملٹن ٹیسٹ، کیویز کا پاکستان کو بڑا ہدف

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ہملٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط دکھائی دیتی ہے۔ پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے 369 رنز کا پہاڑ عبور کرنا ہوگا۔
کیویز نے دوسری اننگز کے کھیل میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 313 رنز بنا کے اننگز ڈیکلیئر کردی تھیں۔ یوں کیویز کی پاکستان کیخلاف مجموعی برتری 368 رنز تک بڑھ گئی۔
آج کھیل کی خاص بات روس ٹیلر کی سنچری تھی، ٹیسٹ کیریئر کی یہ ان کی 16ویں سنچری ہے۔
آج کھیل کے آغاز پر کیویز کو 55 رنز کی برتری حاصل تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے جیت راول کی وکٹ لے کے کھیل میں جان ڈالی تاہم اس کے بعد کپتان ولیم سن اور لیتھم کی شراکت میں قائم ہونے والی پارٹنر شپ نے جیت راول کی جلد وکٹ کھونے کا نقصان پورا کردیا۔
اس جوڑی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 96 رنز بنائے۔ ولیم سن نے 42 جبکہ لیتھم نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ نکولس 26 جبکہ گرینڈ ہوم 32 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
کیویز کا سکور جب 313 ہوا تو ٹیم نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کی طرف سے عمران خان نے 3 جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور اظہر علی نے میچ کی اوپننگ کی۔ اس وقت پاکستان ٹیم کا سکور بغیر کسی نقصان کے 1 رنز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: