ٹرمپ نے بھی دھاندلی کا شور مچا دیا

امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر انتخابی عمل میں دھاندلی نہ ہوتی تو پاپولر ووٹ بھی وہی جیت جاتے۔ نیو ہیمپشائر، ورجینیا اور کیلی فورنیا میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔
امریکہ میں حالیہ منعقد ہونے والے انتخابی عمل کے بارے میں امریکی و غیر ملکی میڈیا سوالات اٹھا رہا ہے۔ مختلف شہروں سے امیدواروں کی جانب سے یہ شکایت درج کروائی گئی ہے کہ وہ مشین میں خرابی کے سبب اپنے منتخب کردہ امیدوار کو ووٹ دینے سے قاصر رہے۔
بعض ریاستوں میں جہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، وہیں ریاست وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی باقاعدہ درخواست بھی وصول کی جاچکی ہے۔
وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا کام رواں ہفتے جمعہ کے روز ہوگا۔ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ نو منتخب صدر کے بیان سے لگایا جاسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی عمل کے آغاز سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ انتخابی عمل میں دھاندلی کا امکان موجود ہے ۔ وہ انتخابی نتیجہ دیکھنے کے بعد ہی اسے قبول کرنے یا مسترد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ میڈیا دھاندلی کیوں نہیں دکھا رہا ہے۔ تعصب امریکہ کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ میڈیا بھی اس سے دوچار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر لاکھوں لوگوں کی جانب سے ڈالے گئے جعلی ووٹوں کو شمار نہ کیا جائے تو پاپولر ووٹ بھی وہی جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ الیکٹورل ووٹ کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ اگرچہ امریکہ کے آئندہ صدر منتخب ہوچکے ہیں تاہم ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن، ٹرمپ کے مقابلے میں بیس لاکھ زیادہ ووٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: