محمد وسیم سلور ویٹ ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے سلور ویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے۔ ان کا مقابلہ فلپائن کے میگرامو سے تھا۔
بارہ رائونڈ پر مشتمل اس میچ میں محمد وسیم اپنے حریف کو ناک آئوٹ کرنے میں ناکام رہے۔ جس کے بعد میچ کا فیصلہ پوائنٹس پر ہوا۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہونے والے اس مقابلے میں کامیابی کے ذریعے محمد وسیم ورلڈ باکسنگ کونسل کے ٹائٹل سلور ویٹ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔
محمد وسیم نے یہ ٹائٹل رواں برس جولائی میں اپنے نام کیا تھا۔ اس وقت بھی ان کا سامنا فلپائن کے باکسر جیتھر اولیویا سے ہوا تھا۔
محمد وسیم کا تعلق بلوچستان کے علاقے مستونگ سے ہے۔ وہ سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: