کیماڑی،24 گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو پانے میں ناکامی

کیماڑی میں گذشتہ روز کے پی ٹی ٹرمینل کے ٹینک میں لگنے والی آگ پر چوبیس گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ ملک بھر میں تیل کی ترسیل عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے کیماڑی میں گزشتہ روز آئل ٹرمینل کے ٹینک میں لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے فی الوقت 15 فائرٹینڈر اور 3 اسنارکل کام کررہے ہیں۔
کے پی ٹی کے فائر آفیسر سعید جدون کا کہنا ہے کہ آئل ٹینک میں 10 فی صد کیمیکل باقی رہ گیا ہے۔ کیمیکل ختم ہونے پر ہی آگ بجھ سکے گی۔ آگ بجھانے کیلئے گزشتہ روز پاک بحریہ کی گاڑیاں بھی آئی تھیں۔
ٹینک پھٹنے اور آگ پھیلنے کا خطرہ اب کسی حد تک کم ہوچکا ہے۔ گزشتہ روزاسی خطرے کے پیش نظر ٹینک کو ممکنہ حد تک ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
اس واقعے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ایک مزدور لاپتہ ہے۔ کے پی ٹی فائر آفیسر سعید جدون کے مطابق گزشتہ روز لاپتہ شخص کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اب یہ کوششیں اس وقت تیز کی جائیں گی جب آگ بجھ جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: