ناسا کی مشکل آسان کیجئے،انعام پایئے

ناسا ماہرین نے دلچسپ اعلان کیا ہے ۔ اعلان کے مطابق خلا میں انسانی فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے مفید حل پیش کیا جائے۔ حل پیش کرنے والے کو 30 ہزار ڈالر انعام میں دیئے جائیں گے۔
کشش ثقل نہ ہونے کے سبب خلا میں انسانی فضلے کو ٹھکانے لگانا بے حد مشکل ہے۔ اس کا عارضی حل خاص طور پر تیار کئے گئے پیمپرز سے نکالا گیا ہے۔
یہ پیمپرز بذات خود بہت سے مسائل کا باعث ہیں۔ خلاباز، خلا میں بہت بھاری سوٹ زیب تن کرتے ہیں۔ پیمپر کی تبدیلی کیلئے اس لباس کو اتارنا آسان نہیں ہوتا ہے۔ ایسے میں پیمپر بروقت تبدیل نہ کرنے کی صورت میں خلا بازوں کی صحت کو بہت شدید خطرات لاحق رہتے ہیں۔
ناسا نے اس مقصد کیلئے باقاعدہ ایک ویب پیج بھی بنایا ہے جہاں دنیا بھرسے کوئی بھی شخص یا ادارہ اپنی تجاویز پیش کرسکتا ہے۔ حل بھیجنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے۔ جس شخص یا ادارے کا آئیڈیا ناسا کو پسند آیا اسے 30 ہزار ڈالر کی رقم دی جائے گی۔
انعامی رقم اگرچہ کافی پرکشش معلوم ہوتی ہے تاہم یاد رہے کہ اس خاص لبادے میں یہ صلاحیت ہونی چاہئے کہ اسے 144 گھنٹوں یعنی کہ 6 روز تک بدلنے کی نوبت نہ آئے۔
خلا میں انسانی فضلے کے مسئلے سے نمٹنا آسان نہیں ہے کیونکہ کشش ثقل کی عدم موجودگی کے سبب یہاں نہ تو پانی گرانے سے گرتا ہے اور نہ ہی ٹھوس اشیاء اپنی جگہ پر برقرار رہ سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: