ہملٹن ٹیسٹ، بابر اعظم کے 90 رنز

ہملٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بابر اعظم کے کریز پرڈٹ گئے۔ بابر اعظم کے 90 رنز بھی مگر پاکستان کو قابل ذکر سکور کرنے میں مدد نہ دے سکے اور پوری ٹیم کیویز کی برتری ختم کئے بغیر 216 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
کیویز نے پہلی اننگز میں 271 رنز سکور کئے تھے۔ جوابی اننگز کے آغاز میں قومی ٹیم کی پرفارمنس انتہائی مایوس کن رہی۔ ٹیم کی پہلی پانچ وکٹس فقط 51 رنز پر گرچکی تھیں۔ کیویز برتری کے خاتمے میں ابھی 55 رنز حائل تھے کہ ٹیم ڈھیر ہوگئی۔
تیسرے روز وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے باعث کئی مار میچ کو روکنا پڑا۔ پورے دن میں فقط 38 اوورز کھیلے جاسکے۔
کیویز کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز ہوا تاہم صرف ایک ہی گیند کے بعد بارش کے باعث ایک بار پھر میچ روکنا پڑا۔ بعد ازاں تیسرے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 90 ، سرفراز احمد 41 اور سہیل خان 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 6 کھلاڑیوں اور نیل وینگر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کو ڈیبیو کرایا گیا ہے جبکہ کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: