امریکی سپر ٹینکر آگ بجھانے اسرائیل پہنچ گیا

اسرائیل کے شہر حیفہ میں لگی آگ اب مغربی کنارے واقع یہودی علاقوں تک پھیل چکی ہے۔ آگ بجھانے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا امریکی سپر ٹینکر پہنچ گیا۔
آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر منگل کو لگی تھی۔ آگ کی وجہ سے 32 ہزار ایکڑ جنگل کی اراضی جل چکی ہے۔ آگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہزاروں مکان خالی کروائے گئے ہیں۔
آگ پر قابو پانے میں ناکامی کی وجہ سے نابلس اور رام اللہ کے قریب واقع غیر قانونی یہودی بستیوں تک پہنچ گئی ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے امریکی مدد بھی آن پہنچی ہے۔ سپر ٹینکر کو دنیا میں آگ بجھانے والی سب سے بڑی مشینری تصور کیا جاتا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترکی، فلسطین، قبرص کی امدادی ٹیموں کی مدد سے کچھ علاقوں میں آگ بجھائی جاچکی ہے۔ ان علاقوں میں مکینوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔
اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ آگ جان بوجھ کے لگائی گئی ہے اور شبہہ ہے کہ اس واقعے میں فلسطینی ملوث ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اس سلسلے میں تصاویر اور فوٹیج بھی جاری کئے ہیں۔
فوٹیج میں کچھ افراد کو آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فلسطینی رہنمائوں نے واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: